• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں ماں بولی رائج کی جائے:علامہ اقبال وسیم

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرائیکی پارٹی کےرہنما علامہ اقبال وسیم، جام یاسر نے کہا ہے کہ21 فروری ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر حکومت بل منظور کر کے ماں بولیوں کو قومی زبانوں کا درجہ دے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ماں بولی رائج کی جائے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں زبان کو سائنس کا درجہ حاصل ہے ترقی یافتہ ممالک زبان کو  انسان اور انسان کو زبان کا نام دیتے ہیں مگر لسانی دہشت گرد کچھ زبانوں کو برتر اور کچھ زبانوں کو کمتر سمجھتے ہیں، کسی بھی زبان کو نظر انداز کرنے کا مقصد کسی بھی خطے کی تہذیب و ثقافت کو قتل کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے کہ زبان صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ پوری انسانی زندگی کی تاریخ، تہذیب و ثقافت اس میں بند ہوتی ہے اور زبان ہی پورے تمدن کا اظہار سمجھی جاتی ہے۔
تازہ ترین