• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ :دکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ ) دکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے علاقہ بلاک نمبر 10 میں  جنرل سٹور کی چھت اچانک زور دار دھماکہ سے گرگئی ، جس سے راہ گیر خاتون مسز محمد اقبال سمیت چار افراد محمد آفتاب ، ناصر اور مجید دیوار گرنے سے زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے امدادی اہلکار فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی خاتون سمیت دیگر زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق پانچوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
تازہ ترین