• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی نصاب میں سرائیکی زبان کو شامل کیا جائے: عبدالغفور لغاری

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ماں بولی کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے تعلیمی نصاب میں سرائیکی زبان کو رائج کیا جائے ، ہماری مادری زبان کو عالمی سطح پر اُجاگر کیا جائے اور ان کو قومی درجہ دیا جائے ، سرکاری سطح پر نافذکیا جائے اور میٹرک تک سرکاری طور پرسرائیکی زبان کو نصاب میں شامل کر کے لازمی قرار دیا جائے ، ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر سرائیکستان قومی اتحاد کے زیر اہتمام ایک شاندار سیمینار منعقد کیا گیا ۔سرائیکستان قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر حاجی عبدالغفور خان لغاری، محمد امین خان میرانی، سردار خلیل خان چنگوانی، ملک خادم حسین ڈھولن ودیگرنے سیمینار سے خطاب کیا۔ سرائیکستان قومی اتحاد کے کارکنان نے بھاری اکثریت میں شرکت کی اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح سرکاری سطح پر بنیادی حقوق حاصل ہیں اُسی طرح 7کروڑ سرائیکی عوام کو آئنی حقوق دئیے جائیں پاکستان میں سب سے بڑی آباد ی سرائیکی وسیب میں صرف سرائیکی بولنے والے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کا اعلان کیا جائے اس موقع پر مہر محمد اجمل کھکھ، ملک غلام سرور ڈکھنہ، منور خان لغاری، عبدالحکیم خان لغاری، مرید حسین ڈلہڑودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین