• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے گرانفروشی پر5 دکانداروں کو جرمانہ کردیا

ڈیرہ غازیخان( پ ر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم کی ہدایت پر ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر نے پھلوں اورسبزیوں کی گرانفروشی کے مرتکب پانچ دکانداروں کو 8500روپے جرمانہ عائد کر دیاہے ۔ دکانداروں کو نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے پر تنبیہی نوٹس جاری کئےگئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر کردیئے گئے ہیں ۔ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ٹاون ، پل ڈاٹ سمیت دیگر مصرو ف مقامات پر پھل اور سبزیوں کے نرخ چیک کیے ۔
تازہ ترین