• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر ڈیرہ ڈیڑھ ماہ میں ہی ایوان کا اعتماد کھو چکا ہے،سید عمران شاہ

ڈیرہ غازی خان( نمائندہ جنگ) میئر ڈیرہ ڈیڑھ ماہ میں ہی ایوان کا اعتماد کھو چکا ہے، اسی لئے میونسپل کارپوریشن ایوان کا اجلاس بلانے سے گریز کیا جا رہا ہے ،شہر کی حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب، گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے، ایوان کا فوری اجلاس بلا کر صورتحال پر بحث کی جائے، ان خیالات کا اظہار میئر کے عہدہ کا الیکشن لڑنے والے ٹیکنوکریٹ ممبر سید عمران شاہ نے عمران حمید سنامی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن ایوان کا فوری اجلاس بلایا جائے اور شہر کی خراب صورتحال پربحث کی جائے ۔
تازہ ترین