• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں پنجاب حکومت کوشاں ہے :فاروق خان تالپور

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)خادم اعلیٰ پنجاب دیہی روڈ پروگرام کا تسلسل ترقی کی علامت، سڑکوں کی تعمیرومرمت ،بحالی و کشادگی کا مقصد کھیتوں سے منڈی تک اجناس کی آسان رسائی ممکن بنانے سمیت ملحقہ آبادیوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں پنجاب حکومت کوشاں ہے ، صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی دیہی روڈ پروگرام کے تحت بننے والی سڑکیں اپنی مثال آپ ہیں۔ ان خیالات کااظہار سب ڈویژنل آفیسر پراونشل ہائی وے فاروق خان تالپور نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو دیہی روڈ پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ایس ڈی او فاروق خان تالپور نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب دیہی روڈ پروگرام میں ڈیرہ کی ایسی سڑکوں شامل کیا گیا ہے جو 1980 ء سے 2000 ء تک بنائی گئیں تھیں انہوں نے مزید کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے فیز4میں کپر ڈرین کارپٹ روڈ شوریہ بائی پاس تا چوٹی روڈ، اڈہ حیدر آباد اڈہ تک بنائی جانیوالی اس سڑک کا باقاعدہ افتتاح چےئرمین خارجہ امور کمیٹی ممبر قومی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری کر چکے ہیں اس نئی تعمیر ہونے والی روڈ سے 15یونین کونسلوں کے عوام آمدورفت کا فائدہ اُٹھائینگے ۔
تازہ ترین