• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع کے بیان کیخلاف ضلع کونسل چوک میں مظاہرہ

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے جرمنی کے میونخ شہر میں حافظ محمد سعید کیخلاف دیے گئے بیان کیخلاف ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فیاض احمد مسئول جماعۃ الدعوۃ فیصل آباد،قاری عبدالشکو ضلعی صدرر ملی یکجہتی کونسل، سلیم الرحمٰن امیر جماعت اہلحدیث،رانا عدنان رہنما جماعت اسلامی،مرزا محمد شفیق تاجر رہنما،شبیر احمد عثمانی جمیعت علماء اسلام سمیع الحق گروپ،ثاقب مجید، ڈاکٹر رضوان محمود و دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف وزیردفاع پاکستان کے ہیں لیکن زبان بھارت کی بولتے ہیں۔حافظ محمد سعید محب وطن لیڈر ہیں۔ کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے کے جرم میں انڈیا کی خوشنودی کیلئے ان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ حافظ محمد سعید قوم کے ہیرو ہیں انہیں رہا کرنا چاہئے اور خواجہ آصف جیسے وزیر کو جیل میں ڈالنا چاہئے۔حافظ سعیدمعاشرے کیلئے خطرہ نہیں بلکہ جو لوگ اس ملک میں بیٹھ کر انڈیا کی خوشنودی کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں وہ درحقیقت خطرہ ہیں۔
تازہ ترین