• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی اور قدم گاہ کے علاقے میں تجاوزات کےخلاف آپریشن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسدادتجاوزات سیل بلدیہ کے عملے نے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں درگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانیؒ اورقدم گاہ کے علاقے میں سیکورٹی خدشات کے سبب تجاوزات اورغیرقانونی قبضوں کے خلاف بڑا آپریشن کرکے سینکڑوں تجاوزات اورقبضے مسمار کردئےے‘200زائد دکانوں کے آہنی چھچے اکھاڑدئےے گئے‘درجنوں دکانوں اوررہائشی تعمیرات کو خالی کرنے کے انتباہ‘پکاقلعہ کے مرکزی دروازے کے ساتھ قائم تجاوزات بھی مسمارکردیں گئیں‘کھوکھرمحلے کی درگاہ محبت شاہ بخاریؒکے اطراف قائم تجاوزات اور غیر قانونی قبضے عدالتی احکامات کے مطابق مسمارکرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کے عملے نے ڈپٹی کمشنرمعتصم عباسی ‘اسسٹنٹ کمشنرسٹی نظام الدین جتوئی کی نگرانی میں درگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانیؒ اورقدم گاہ کے علاقے میں سیکورٹی خدشات کے سبب تجاوزات اورغیرقانونی قبضوں کو مسمار کرنے کے لئے بڑاآپریشن کرکے سینکڑوں تجاوزات قبضے مسمارکردئےے کاروائی کے دوران دکانوں کے باہرلگے ہوئے 200سے زائدآہنی چھچے اکھاڑدئےے۔اس موقع پر بعض قابضین کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیارکیاگیا کہ انہیں کاروائی سے قبل آگاہ نہیں کیاگیا ہے جس پرانسدادتجاوزات سیل بلدیہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر توحیداحمد نے انہیں بتایا کہ آپریشن سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات اورقبضے رضاکارانہ طور پرختم کرنے لئے 20فروری کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔آپریشن کے دوران میونسپل کمشنرمیونسپل کاررپوریشن شاہدعلی خان‘اینٹی انکروچمنٹ فورس کی بھاری نفری کے علاوہ ایس ایچ اوفورٹ سکندر مصطفی اورایس ایچ اوسٹی افضل قریشی بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موجود رہے،کاروائی کے دوران عملے نے پکاقلعہ کے مرکزی دروزاے کے اطراف سے بھی غیرقانونی تجاوزات کو مسمارکردیا،تجاوزات کے خلاف آپریشن رات گئے جاری رہا۔
تازہ ترین