• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرمنل پراسیکیوشنز برانچ ملازمین کی مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال

حیدرآباد  ( بیورو رپورٹ) سیشن کورٹ اور سول کورٹ حیدرآبادکے کرمنل پراسیکیوشن برانچ کے لاءآفیسرز ملازمین اورڈسٹرکٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے تنخواہیں عدالتی ملازمین کے برابر کر نے، یو ٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے اور دیگر سرکاری محکموں کی طرح انہیں بھی تین بنیادی تنخواہیں دینے کے مطالبات کیلئے علامتی ہڑتال کی، بعد ازاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ حکومت سندھ نے سیکریٹریٹ ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤس میں اضافہ کیا ہے جبکہ پراسیکیوشن اور اٹارنی سمیت دیگر ملازمین کو نظر انداز کیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین