• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی شاہ مارکیٹ کے دکانداروں نے ہمیشہ حکومت سے تعاون کیا ہے،محمد حسین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مکی شاہ مارکیٹ میں ہمیشہ خریداروں کا رش رہتا ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں نے اسی لئے اس علاقے کو نشانہ بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انجمن دکانداران اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین اچکزئی، حیدر خان اور اسد اللہ خان نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکی شاہ مارکیٹ کے دکانداروں نے ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کیا ہے حالانکہ اس سے قبل بھی اس مارکیٹ پر حملے کیے گئے جن میں دو نوجوان صدام حسین اور امر دین شہید ہوئے لیکن یہاں کے دکانداروں نے مشتعل ہونے کی بجائے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین