• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ لعل شہباز پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

حیدرآباد( بیورو رپورٹ) سہون شریف میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملے کی تفتیش کے لئے ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند نے ایس ایس پی جامشورو کی سربراہی میں جوائنٹ انٹروگیش ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل دیدی ہےجو کاؤنٹر ٹیرر رزم ( سی ٹی ڈی) کی معاونت بھی کر ے گی ۔ڈی آئی جی حیدرآبا د کی جا نب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے جاری کر دی نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی جامشورو تنویر عالم اوڈھو کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی سانحہ سہون میں ملوث حقیقی ملزمان کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیش میں ہونے والی پیش رفت اور نتائج سے اعلی افسران اور کاؤنٹر یٹرررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو آگاہ کر ے گی۔ ڈی آئی جی حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی جامشورو تنویر عالم اوڈھو جے آئی ٹی  کے سربراہ جبکہ ایس ایس پی دادو بشیراحمد سیکریٹری ہونگے۔ ٹیم کے دیگرممبران میں اے ایس پی سہون ڈاکٹر محمدسمیع ملک، اے ایس پی ٹھٹھہ فاروق امجد، انچارج اے ڈی آر سی ٹنڈوالہ یار سب انسپکٹر نیک محمد کھوسو ممبران ہونگے۔
تازہ ترین