• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو پی کے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور دیگر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، ڈاکٹر محمد یونس دانش، قاری عبدالرشید اعوان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں جے یو پی لیاقت کالونی یونٹ کے صدر فرحان احمد کے دو چچاؤں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش، ناظم علی آرائیں، محمد رضوان شیخ پرمشتمل جے یو پی کے وفد نے واسا ملازم عتیق الدین کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت کی۔ اس موقع پر علامہ طاہر محمود اعوان، مولانا محبوب میو، ارشد صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ حکومت نے واسا ملازمین کو نان و شبینہ سے محروم کردیا ہے۔ 7 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث مجبور ہو کر ملازمین خودکشیاں کررہے ہیں۔ عتیق الدین نے بھی واسا کی بے حسی سے تنگ آکرموت کو گلے لگایا مگر افسوس آج تک کسی واسا افسر کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ اس کے اس غم میں شریک ہوتے اور اس کے اہل خانہ کی داد رسی کی جاتی۔
تازہ ترین