• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی پھرہڑتال‘اوپی ڈیزبند‘سیکڑوں آپریشن ملتوی

ملتان،لاہور  (سٹاف رپورٹر،نمائندگان ) لاہور میں ینگ ڈاکٹر پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف ملتان سمیت پنجاب بھر  کے ہسپتالوں میں  ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی تفصیلات کے مطابق لاہورکے سروسزہسپتال کی کینٹین میں 4 کروڑکے گھپلوں پرپولیس نے دو ڈاکٹروں کوحراست میں لینے کی کوشش کی تو ینگ ڈاکٹر مزاحمت پراترآئے  اور مبینہ تشدد کیخلاف لاہورکے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند  کردیں جب کہ سیکڑوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے راولپنڈی ،فیصل آباد میں بھی  ہڑتال کے باعث مریض بغیرعلاج کے واپس جانے پرمجبورہوگئے ہیں۔   ، ینگ ڈاکٹرز کی کال پر ینگ ڈاکٹرز نشتر ہسپتال سمیت ملتان کے دیگر ہسپتالوں کے  شعبہ آؤٹ ڈور کا مکمل بائیکاٹ کیا اور آؤٹ ڈور میں ہڑتال کی اور تالہ بندی کی ، جس کی وجہ سے طبی معائنہ کے لئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مریض حکومت اور ڈاکٹروں کو برابھلا کہتے رہے  ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے نجی ہسپتالوں اور کلینکوں میں مریضوں کا رش رہا ۔وائی ڈی اے ملتان کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ہڑتال واحتجاج مجبوری کی وجہ سے کیا ،پولیس نے لاہور میں وائی ڈی اے پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عاطف مجید کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے حکومت اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرےبصورت دیگر ہڑتال واحتجاج جاری رہے گا،دوسری جانب نشتر حکام کا کہنا ہے کہ ہڑتال کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا اور متبادل انتظامات اورسینئر ڈاکٹرز کی مدد سے آؤٹ ڈور کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا ۔ڈیرہ غازی خان  میں جزوی ہڑتال  ہوئی  ، ڈاکٹر ز نے سرکاری امور کا بائیکاٹ کیاینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر انجم بلوچ اور ڈیرہ غازی خان کے صدر ڈاکٹر مدثر المانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ڈاکٹر ز پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لے  ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز بند کر دی جائیں گی ۔ ڈاکٹر امین قیصرانی ، ڈاکٹر میثم رضا، ڈاکٹر ثاقب ، ڈاکٹر عارف رحمان ، ڈاکٹر ارسلان ، ڈاکٹر اعجازحسین ملک ، ڈاکٹر اختر عباس ، ڈاکٹر اسد حلیم ، ڈاکٹر ظہیر احمد ، ڈاکٹر وقاص علی صدیقی ، ڈاکٹر طارق جمیل ، ڈاکٹر سلیم کھتران ، ڈاکٹر مجاہد اقبال ، ڈاکٹر امین قیصرانی ودیگر موجود تھے  ۔
تازہ ترین