• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنی گوٹھ،گڑھا موڑ میں حادثے،خاتون سمیت 2جاں بحق

ملتان (نمائندگان )چنی گوٹھ ،گڑھا موڑ میں حادثے،خاتون سمیت 2جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق چنی گوٹھ  کے نواحی علاقہ ککس موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے علی پور   آنے والی مسافرکوچ  ٹریلرسے ٹکرا گئی جس کے باعث حادثہ کے نتیجہ میں کوٹ ادو کی رہائشی خاتون وزیر بی بی جاں بحق ہوگئی اور اللہ ڈتہ ،خورشید ،انور بی بی ،عزیز بی بی ، شمشاد ، علی حسن سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ایک  نامعلوم خاتون  بازو کٹنے سے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے قومہ میں چلی گئی ہے   3 زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر بہاول  وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔علاوہ زیں گڑھا موڑ میں جلہ جیم کا رہائشی50 سالہ مشتاق احمد اپنی بیوی کے ہمراہ چک114 ڈبلیو بی  سے  گھر جا رہا تھا  کہ ٹول ٹیکس  پر وین  نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں  مشتاق  موقع پر جاں بحق ہو گیا اور اس کی بیوی  شدید زخمی ہوگئی جس کو وہاڑی ریفر کر دیا گیا ہے دوسرے حادثہ میں جہانیاں کا رہائشی سیل مین غلام عباس رکشہ الٹنے سے شدید زخمی ہو گیا جسکو آر لایچ سی گڑھا موڑ سے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو وہاڑی ریفر کر دیا گیا ۔
تازہ ترین