• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی ، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی ،شجاع آباد میں احتجاج

ملتان ،سکندرآباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی اضافی بندش اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہروں میں تین گھنٹے اور دیہات میں چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہونے سے گھریلو صارفین اور تاجر مشکلات کا شکار ہیں،بحالی ومرمت ، گرڈ سٹیشنوں کی ششماہی مرمت کےنام پر فیڈرز کی اضافی بندش کی جارہی ہے، علاوہ ازیں  شجاع آباد اور گرد ونواح میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی ، گنجی بستی کے قریب اہل علاقہ نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شجاع آباد سے لاڑجانے والا روڑ بلاک کردیا ،دوسرا احتجاج موضع سرائے کے قریب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کیا گیا اسی طرح سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف فیض کالونی کے قریب بھی عوام سراپا احتجاج رہے ،مظاہرین  نے صحافیوں کو بتا یا کہ حکومت بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے۔
تازہ ترین