• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، 2016 میں 80منشیات فروش گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان ریجن نے انسداد منشیات کی روک تھام کےلئے 2016 میں مختلف کارروائیوں میں 80منشیات فروشوں کو گرفتارکیا،ادارے نے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں افغانستان سے جنوبی پنجاب کے راستےداخل ہونے والے راستوں کی ناکہ بندی کرکے بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی دی،ایک رپورٹ کے مطابق 2016میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) ملتان ریجن نے 51 مختلف منشیات کیس پکڑے ہیں اور 80 افراد کو گرفتار کیا اور ان سے 19 گاڑیاں بھی پکڑ کر ضبط کی گئیں،اے این ایف نے 2016 میں مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1974.545کلوگرام کی منشیات پکڑی جس میں 36.445کلوگرام ہیروئن ، 27.600 کلوگرام افیون اور 1903.810کلوگرام اور6.690 کلوگرام پوست کی بھاری مقدار میں قبضے میں لے لی ہے،ذرائع کے مطابق اے این ایف کی جانب سے جنوبی پنجاب میں منشیات کی سرکوبی کےلئے مختلف آپریشنز جاری ہیں، اس دوران منشیات فروشوں کی جانب سے حملوں میں اے این ایف کا اہلکار مظفراقبال شہید ہو ئے۔
تازہ ترین