• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادپولیومہم میں چیمبرآف کامرس کردار اداکریگا:شیخ فضل الٰہی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیو کے خاتمے کی مہم میں ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنا بھرپور کردار ادا کرےگا ان خیالات کا اظہار  نائب صدر شیخ فضل الٰہی اور ایگزیکٹو ممبر سدرہ خالد چیمہ نے ورلڈ گریٹیسٹ میل کی بانی اور انٹرنیشنل روٹرین سوزین اے کی ملتان چیمبر آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا  ‘اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ شیخ فضل الٰہی نے سوزین اے کو ایوان صنعت و تجارت ملتان کی جانب سے بھرپور حمایت اور مکمل تعاون کا یقین دلایا‘ایگزیکٹو ممبر سدرہ خالد چیمہ نے کہا  کہ  ایوان صنعت و تجارت ملتان ورلڈ گریٹسٹ میل اور روٹری کلب سے تعاون کو یقینی بنائے گا ،اس موقع پر روٹری کلب ملتان کینٹ کے پریذیڈنٹ اسد ممتاز‘ ورلڈ گریٹیسٹ میل کے پاکستان میں سفیر روٹرین سلمان مبارک‘ملتان چیمبر کے سیکرٹری خرم جاوید سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے سرپرست اعلیٰ سید اعجاز شاہ ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین