• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آپریشن ضروری ہے:رہنما آل پاکستان مسلم لیگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)  آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر پیر جعفر ترین ، جنرل سیکرٹری سلطان محمود ملک ، ڈاکٹر سید منیر حسین ، سید محمد اعظم شاہ ، ذوالقرنین خان ،چوہدری عبدالقیوم ، رانا محمد نعمان ،محمد اقبال خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پنجاب سمیت ہرشہر میں آپریشن ضروری ہے ،  حکمران ملک میں امن وامان کے قیام پر توجہ دینے کی بجائے اپنی کرپشن کے ثبوت مٹانے میں مصروف ہیں  ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں اسلحہ پر پابندی لگائی جائے ۔
تازہ ترین