• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو آگاہی دینا ہوگی:مقررین

ملتان ( لیڈی رپورٹر)   سماجی  رہنماعامر شہزاد صدیقی  نے شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی زیر نگرانی  انسداد منشیات یوتھ و طلباء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کو تربیتی مراحل سے گزار کرمنشیات کی عفریت سے بچایا جاسکتا ہے ، سیمینار کے مہمان خصوصی شاہد محمود انصاری ، عنایت علی قریشی ، عابدہ حسین بخاری ، صائمہ عامر خان ، محمد عمران اعظمی ، فاروق لنگاہ اور خالد چٹھہ  تھے ،  پروفیسر عنایت علی قریشی ، شاہد محمود انصاری اور عابدہ حسین بخاری نے  کہاکہ  پاکستان کے منشیات سے پاک کرنے کیلئے نوجوانوں ، طلباء سمیت معاشرے کو ہر فرد کو آگاہی دینا ہوگی ۔، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں اور بچوں کو منشیات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہی بھی دلائی ۔ 
تازہ ترین