• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نادہندہ 3ہائوسنگ کالونیاں‘ 4اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے دفاترسیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی ملتان نے سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مدّ میں 2کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر ڈیرہ غازی اور کوٹ چھٹہ میں پولیس کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے3ہائوسنگ کالونیوں اور 4اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے دفاترسیل کر دیئے ہیں ۔کارروائی کے دوران ایک ہائوسنگ سکیم کا مالک دفتر بند کرکےبھاگ گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی (پرا) کی جانب سے سروسزپر عائد سیلز ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف جنوبی پنجاب میں آپریشن شروع کردیا گیاہے ،گزشتہ روزپہلے مرحلے میں ڈی جی خان اور کوٹ چھٹہ میں کارروائی کی گئی،ڈپٹی کمشنرپراملتان آصف ندیم کی سربراہی میں ایک ٹیم جس میں ہمایوں ستار ،تنویر احمد سمیت ڈی جی خان پولیس کی بھاری نفری نے ڈی جی خان میں 3ہائوسنگ سکیموں کینال ویو،کینال سٹی اور پرائم ہائوسنگ سکیم کے دفاتر سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پرسیل کردیئے جبکہ ڈی جی خان ہی میں تین اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز فردوس ٹریولرز،ایوا انٹرنیشنل اور روہی انٹرنیشنل جبکہ کوٹ چھٹہ میں بشیر اصغر انٹرنیشنل کے دفاتر کو بھی سیل کردیاگیاہے۔
تازہ ترین