• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو تربیت حاصل کرنے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں :ریجنل آرگنائزر سکاؤٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل آرگنائزرسکاؤٹ ملتان سید ضمیر الاسلام بخاری نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ سکاؤٹنگ  کو جدید خطوط پر استور کرنے کیلئے انہیں ریسکیو ٹریننگ ،ٹریفک پروگرام ،نقشہ کشی،کمپاس ،ہائیکنگ ،ہاسٹل سروسز ،پائرئنگ،شجر کاری  سمیت مختلف مقابلوں کی تیاری کرائی جاتی ہے ،تاکہ نوجوان نسل آگے بڑھ کرملک و قوم کیلئے مدد گار ثابت ہوسکے،اس سلسلہ میں ملتان ڈسٹرکٹ کو 15 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،جس کے تحت سکاؤٹنگ کی تربیت حاصل کرنا آسان کردیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں طلبہ کو انکے اپنے علاقوں میں موجود سکولز میں تربیت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، سکاؤٹنگ کے ذریعے نوجوان نسل میں ایسی تربیت حاصل کرانا جو انہیں مستقبل میں سازگار ثابت ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے ریجنل آفس ملتان کیساتھ منسلک ہیں جن میں سکاؤٹنگ کے حوالے سے سرگرمیاں کرائی جاتی ہیں۔
تازہ ترین