• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغ ، نجی سکول پر غنڈوں کا دھاوا، سکیورٹی گارڈ ، پرنسپل ، اساتذہ کو زخمی کر دیا

مظفر آباد، باغ ( آئی این پی ، نامہ نگار )ضلع باغ کے نواحی علاقے  میں نجی سکول  پر  8غنڈوں نے آہنی  مکو ں ، خنجروں اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر حملہ کر دیا، جس پر سیکیورٹی گارڈکریم داد نے  انہیں روکنے کی  کوشش کی مگر حملہ آوروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ، سیکیورٹی اہلکار کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ   گئی، حملہ آوروں نے  سکول میں داخل ہوکر سکول میں موجود 3اساتذہ جن میں پرنسپل راجہ اعجاز خان ، ذاکر حسین ، ادریس پر بدترین تشدد کیا جبکہ کلاسز میں موجود طلباو طالبات کے شو ر مچانے پر حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پولیس اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جہاں انھوں نے ابتدائی طور پر 2افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے خنجر ،آہنی مکے برآمدکئے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے شروع  کر دیئے گئے  ہیں،زخمیوں کو باغ ہسپتال میں شفٹ کر لیا گیا ہے جن میں سیکیورٹی اہلکارکریم داد شدید زخمی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جبکہ دیگر 3اساتذہ کی حالت بہتر ہے، زخمی ہونے والے اساتذہ میں پرنسپل راجہ اعجاز خان ، زاکر حسین ، ادریس ، شامل ہیں ۔ادھرآزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع ، باغ کے سرپرست خالد کھوکھر، صدر افتخار آزاد، جنرل سکریڑی خورشید احمد، ساجد سلیم ، راجہ سرفراز احمد ، سید فرید شاہ، سید زوار شاہ ، صیاد احمد اور دیگر نے چیڑان کے نجی تعلیمی ادارے پر چندہ غنڈہ عناصر کی طرف سے مسلح حملے اور ادارہ کے اساتذہ، سکیورٹی گارڈپربعیمانہ تشدداور طلبااور طالبات کو زدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے بھر پور مطالبہ کیا کہ دیگر ملزمان کو بھی فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔
تازہ ترین