• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات،وائلڈلائف ا ورفشریز کو منافع بخش بنائیں گے، میر اکبر

  مظفرآباد(نامہ نگار)وزیر جنگلات ،وائلڈلائف وفشریز سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات، وائلڈلائف وفشریز کو منافع بخش ادارہ بنائیں گئے رواں سال میں وسائل کے کم ہونے کے باوجود محکمہ جنگلات 30لاکھ پودہ جات لگائے رہاہے۔ معاشرے میں لوگوں سے ایک ہی اپیل ہے کہ وہ ماں باپ کے لیے کم ازکم ایک درخت ضرور لگائے اور اسکی پرورش کریں ۔ جنگلات کی افادیت کے حوالے سے عوام میں شعور پیداکرنے کی اشدضرورت ہے ۔ ایک درخت آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ کرتا ہے ۔ اور زمین کا بیلنس قائم رکھتا ہے ۔ جنگلات کے کٹائو کی وجہ سے سیلاب اور دیگر تباہ کاریاں رونما ہوتی ہیں ۔ اس لیے درختوں کی بقا ء میں ہی انسانی بقاء ہے ۔ درختوں کی حفاظت ایک انسانی زندگی کی حفاظت سے زیادہ ہے کیونکہ یہ تیس سے زائد انسانوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اوپر لوگوں کا اعتماد بحال کیا جائیگا ۔ محکمہ جنگلا ت نے رواں سال میں جتنے پودہ جات لگائے ہیں ان کا حساب سب کو دینگے ۔ تاکہ جہاں جہا ں شجرکاری ہوئی وہا ں پر محکمہ کے آفیسران نشاندہی کریں اور عوام میں شعور بید ار کریں تاکہ وہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری پر بھی توجہ دیں ۔ محکمہ جنگلات کے اندر وسیع پیمانے پر اصطلاحات لائی جارہی ہے ۔ اس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچانا شروع ہوجائیں گے ۔ شجرکاری کے حوالے سے ہم کمیٹیاں تشکیل دے کر خود معائینہ کریں گے کہ کن کن جگہوں پر شجرکاری ہوئی ہے اور پورا حساب رکھیں گے ۔ شجرکاری کے حوالے سے تشہیر کا مناسب عمل جاری ہے ۔ تاکہ عوام میں جنگلات کی افادیت کے حوالے سے شعور وآگہی بیدار کی جاسکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آبادیوں کے نزدیک پولی کلین درخت لگائینگے ۔ تاکہ کم سے کم وقت میں لوگوں کو بالن کی سہولت میسر کرسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ میر پور میں فش ہیچری اور چڑیاگھر کے حوالے سے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کریں گے تاکہ اس قیمتی اثاثہ کو محفوظ اور فائدہ مند بنا یا جاسکے ۔ 
تازہ ترین