• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محلہ خواجگان کے رہائشی خواجہ ساجد نے تیس بور پستول سے گولی مار کر خود کشی کر لی

باغ(نمائندہ جنگ)محلہ خواجگان کے رہائشی خواجہ ساجد نے تیس بور پستول سے گولی مار کر خود کشی کر لی معلومات کے مطابق ساجد زہنی طور پر مفلوج تھا اور اپنے بھائیوں صابر اور بابر مجید کے ساتھ رہتا تھا گزشتہ روز نو بجے مکان کی چھت پر چلا گیا بعد ازاں کچھ دیر کے بعد فائر کی آواز سنائی دی گئی جس پر گھر والے بالائی منزل پر گئے اور دیکھا کہ کمرے کا دروازہ بند تھا اور کمرے کا دروازہ توڑہ گیا ساجد کی کن پٹی پر گولی لگی ہوئی تھی اور بیڈ پر تڑپ رہا تھا جس سے ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا بعد ازاں اسے راولپنڈی ریفر کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا بعد ازاں اس کی نعش باغ لائی گئی نماز جنازہ کے بعد اسے خواجگان قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تازہ ترین