• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ شیراز اور اے ای او نسواں کوثر اقبال نے امتحانی سنٹر بوائز ہائی سکول بنڈلی کا دورہ کیا

کھوئی رٹہ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں،ضلعی انسپکٹر ایلیمینٹری عظمیٰ شیراز اور اے ای او نسواں کوثر اقبال کا بوائز ہائی سکول بنڈلی امتحانی سنتر کا دورہ ،عملہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان۔تفصیلات کے مطابق ڈی ای او ،ضلعی انسپکٹر ایلیمنیٹری بورڈ عظمیٰ شیراز اور اے ای او نسواں کوثر اقبال نے امتحانی سنٹر بوائز ہائی سکول بنڈلی کو دورہ کیا اور ناظم ذوالفقار ملک،نائب ناظم شفیق الرحمن اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور اظہار اطمینان کیا۔علاوہ ازیں دونوں آفیسران نے سیری،درگوٹی،کراس،کھوئی رٹہ ،ہولی پبلک سکول، کے دیگر امتحانی سنٹروں کا بھی دورہ کیا اور امتحانی عملہ کی مستعدی اور ذمہ داری سے کام کو سراہتے ہوئے کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔
تازہ ترین