• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جموں کشمیر پبلک رائٹس پارٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی، شہزاد راٹھور

سیری (جنگ نیوز) جموں وکشمیر پبلک رائٹس پارٹی آزاد کشمیر کا اعلیٰ سطح کا اجلاس پورے آزاد کشمیر سے عہدیداران کی شرکت مختلف موضوع زیر بحث 2021 کے الیکشن کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر پبلک رائٹس پارٹی آزاد کشمیر کا اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پارٹی شہزاد احمد راٹھور نے کی اجلاس میں پورے آزاد کشمیر سے پارٹی صدر ضیاء الرحمن غازی سمیت تمام عہدیداران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جموں وکشمیر پبلک رائٹس پارٹی شہزاد احمد راٹھو ، صدر ضیاء الرحمن غازی نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں 2021 کے الیکشن کے لیے کمپین شروع کر دی گئی جس کے نتائج الیکشن کے قریب واضح نظر آئیں گے تمام عہدیداران و کارکنان متحد ومنظم ہیں اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات کوشاں ہیں جموں کشمیر پبلک رائٹس پارٹی عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑتی رہے گی عوام جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اب تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں عوام کی خدمت ہمارا مقصد ہے برسراقتدار آکر عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے آخر میں چیئرمین و صدر نے پارٹی کے لیے خدمات پر تمام عہدیداران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین