• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے، عبدالحفیظ نقشبندی

مظفرآباد(نامہ نگار)قادیانی غیر مسلم ہیں ان کی کتابوں میں نبی علیہ السلام کی گستاخیاں بھری ہوئی ہیں یہ ملک اور اسلام دشمن ہیں حکومت آزادکشمیر قانونی طور پر قرارداد ختم نبوت کا نفاذ کرے اور تمام اعلیٰ و کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹائے۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقت علامہ قاضی عبدالحفیظ نقشبندی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران و سیاستدان ہوں یا وکلاء اور جج صاحبان غریب ہو یا امیر، جو بھی حضور علیہ السلام کا کلمہ پڑھنے والا اور حضور ﷺ کا نام لیوا ہے، اس کا فرض بنتا ہے کہ وہ قادیانیت اور قادیانیوں کی مکروہ سازشوں کو بے نقاب کرے کیونکہ قادیانیت انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے مرزا قادیانی نے خود اپنی کتابوں میں لکھا ہے کہ میں نے سرکار انگلیشیہ کی حمایت میں جو لٹریچر لکھا ہے اس کو اگر جمع کیا جائے تو پچاس الماریاں بھر جائیں اور انگریز کی ایماء پر مرزا قادیانی نے جہاد کے حرام ہونے کا فتویٰ دیا۔ ملک عزیز پاکستان میں قادیانیوں کی سازشیں عروج پر ہیں ان کا قائد اس وقت بھی اسرائل کی گود میں بیٹھا ہوا ہے۔ ضرورت ہے اس بات کی ہے کہ ملک عزیز کے چاروں صوبوں اور آزادکشمیر میں امتناع قادیانیت آرڈیننس کو اس کی اصل روح کے ساتھ عملی طور پر نافذ کیا جائے اور قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فی الفور برخاست کرتے ہوئے میڈیا وغیرہ میں گھسے ہوئے اینکر پرسنز اور نام نہاد دانشوروں کو بے نقاب کیا جائے۔ کیونکہ قادیانی ایک الگ مذہبی شناخت رکھتے ہیں لہذا وہ اپنی عبادت گاہوں اور اپنی عبادات کو بھی اپنے ہی ناموں سے موسوم کریں اسلامی شعائر کا استعمال قانونی طور پر ان کے لئے ممنوع ہے آزادکشمیر بالخصوص کوٹلی، گوئی، میرپور اور ڈڈیال میں قادیانیت کی سر عام تبلیغ لمحہ فکریہ ہے۔  
تازہ ترین