• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر رجانی نالہ پل پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

بھمبر (نامہ نگار) بھمبر سے بھمبر رجانی نالہ بھمبرپر بننے والے پل پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پل مکمل نہ ہو سکا کئی ماہ سے ادھورے پل پر کام بند عوام ذلیل خوار ہونے لگے انجینئر نے پل کی ڈیزائنگ میں سقم رکھ کر قومی خزانے کے کروڑوں روپے دائو پر لگا دئیے عوام علاقہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نالہ بھمبر سے پیدل گزرنے کے ساتھ ساتھ بارش کے دوران نالہ میں طغیانی کے باعث عوام علاقہ لمبا چکر کاٹ کر رسہ پل سے گذرنے پر مجبور ہیں۔  تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر سے نالہ بھمبر کے پار واقع بھمبر رجانی جانے کیلئے گذشتہ کئی سالوں سے پل کی تعمیر جاری ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ ہو جانے کے باوجودکام مکمل نہ ہو سکا ہے جبکہ پل کی ڈیزائنگ کرنے والے انجینئر نے قریبی آبادی کو نظر انداز کرتے ہوئے پل کا ڈیزائن مشکل ترین بنا دیا ہے جس کے باعث ٹھیکیدار اور محکمہ سخت پریشانی کا شکار ہے پل پر گاڈر تیار کر کے رکھ دئیے گئے ہیں جبکہ اب کئی ماہ سے پل کی دیگر تعمیر کا کام نامعلوم وجوہات کی بناء پر رکا ہوا ہے پل کی تعمیر رکنے سے بھمبر رجانی کے عوام سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں علاقہ کے سینکڑوں طلبا و طالبات اور عوام روزانہ پیدل نالہ بھمبر کراس کرتے ہیں جبکہ بارش کے دنوں میں عوام علاقہ ایک لمبا چکر کاٹ کر رسہ پل سے گذرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں بھمبر رجانی کے عوام نے حکومتی سیاسی نمائندوں ، ذمہ دار حلقوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر رجانی پل پر رکا ہوا کام شروع کرایا جائے تا کہ عوام علاقہ کودرپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔   
تازہ ترین