• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، چوہدری محمد علی

بھمبر(نامہ نگار)  سابق امیدوار اسمبلی جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری محمد علی اختر نے وزیراعظم آزادکشمیر کے دورہ بھمبر کے دوران مظاہرین پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کو مظلوم لوگوں کی بات کو سننا چاہیے تھا کیونکہ کہ وہ ساری ریاست کے وزیراعظم ہیں کسی بھی معاملہ کی شاکی عوام وزیراعظم تک فریاد لے کر پہنچ سکتے ہیں مگر انہوں نے عوام کی آواز  نہ سن کر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک مخصوص گروہ کے وزیراعظم ہیں جن کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے فیصلہ کرنے میں آزاد نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ بھمبرکی جوڈیشنل انکوائری کروانے کا کروائی جائے تا کہ حقائق سامنے لائے جا سکیں ۔  
تازہ ترین