• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری انداز میں عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ملک ظاہر کاکڑ

کوئٹہ (این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان کے پولیٹیکل سیکر ٹری ملک ظا ہر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جمہوری انداز سے ہی لوگوں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں زیار ت سنجاوی کے ضمنی انتخابات میں پارٹی بھر پور حصہ لے گی ،یہ بات انہوں نے ضلع زیارت کے قبائلی معتبر ین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر حاجی تاج محمد پا نیزئی ،مولوی عبدالحمید ،محمد گل کاکڑ ،حسن احمد کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے ملک ظا ہر خان کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دو امید وار ملک طارق خان کاکڑ اور حا جی عبد الجلیل خان دمڑنے ضمنی انتخاب میں اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کروائے ہیں اور دونوں امید واروں کے کاغذات کی جا نچ پڑتال بھی مکمل ہوچکی ہے پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیر اعلی نواب ثنا ء اللہ زہری مسلم لیگ (ن) کے امید وار کو ٹکٹ جاری کریں گے تاہم اب تک کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے ،ٹکٹ کے اجراء کے بعد پارٹی کی جانب سے بھر پور انتخا بی مہم چلائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہوئی ہیں ،صاف اور شفا ف انتخا بات کا انعقاد پارٹی کی اولین تر جیح ہے ،زیارت کے ضمنی انتخا بات میں پارٹی کے ورکر اور اہل علاقہ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں۔
تازہ ترین