• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھ جیل میں مثالی ڈسپلن قائم ہے،غفار خان ہدہ والا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنمائوں غفار خان ہدہ والا زوہیب خان تاج محمد خان بڑیچ اور دوست محمدخان بڑیچ نے مشترکہ بیان میں سپرنٹنڈنٹ جیل مچھ سید رزاق شاہ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ جب سے انہوںنے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے جیل کا نظام کافی بہتر ہوگیا ہے جیل کے اندر مثالی ڈسپلن قائم ہے قیدیوں کو مینو کے مطابق خوراک مل رہی ہے اس کے علاوہ دور دراز سے قیدیوں سے ملاقات کرنے کیلئے آنے والے ان کے عزیز واقارب کو مناسب سہولیات حاصل ہیں جس کی وجہ سے انہیںکسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑتا انہوںنے حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ ایسے فرض شناس قابل افسران کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔
تازہ ترین