• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، طاہر محمود

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان نے اپنے حلقے کا تفصیلی دور کیا انہوں نے کلی ناصران کلی شبک کلی برام زئی کینٹ حلقہ 25میں اپنے فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا میرے بھائی شہید شفیق احمد خان نے جو مشن شروع کیا تھا میری کوشش ہے کہ میں اسے جاری رکھوں انہوں نے علاقے کے معززین جعفر شاہ منظور احمد محمد اقبال عبداللہ ناصر عبدالرشید کونسلر اور دیگر لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ترقیاتی کاموں پر خود بھی نظر رکھتے ہیں اور جہاں پر غیر معیاری کام ہوتا ہے وہ اس کی نشاندہی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام اپنے اردگرد غیر متعلقہ انجان اشخاص پر بھی گہری نظر رکھیں جب صوبے اور کوئٹہ میں امن ہوگا تو تمام کام احسن طریقے سے انجام پائیں گے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے قومی فریضہ کو پورا کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگی کونسلر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے پی بی ون وہ واحد حلقہ ہے کہ جس میں اکثریت کونسلر مسلم لیگی ہیں یا پھر ہم خیال گروپ جس کی حمایت آپ سب نے کی تھی کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین بھی آپ سب کی حمایت سے کامیاب ہوئے ان کا عوام کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا عوام دوستی کا ثبوت ہے۔
تازہ ترین