• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان کے خراب تعلقات تشویشناک ہیں،اے کیو ایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے قائد صدر احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہمسایہ برادر ملک افغانستان کے خراب تعلقات قابل ستائش ہیں دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر الزامات اور بہتان کو حالات مزید گمبھیر کریں گے جس کا ناجائز فائدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کو مل رہا ہے اور سب سے زیادہ نقصان ڈیورنڈ لائن کے اس طرف متحدہ پشتونستان کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختیاری اور استحکام کو ملحوظ خاطر رکھ کر احترام کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کے لاکھوں پشتون عوام کے قومی خونی جغرافیائی لسانی اور ثقافتی رشتے افغانستان سے وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ دیرپا دو طرفہ تعلقات قائم کرنے کیلئے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے میں مداخلت کرنے کے بجائے ایک اچھے ہمسائے کے حق کو ادا کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین