• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کا راز مادری زبان میں علم کا حصول ہے‘اے این پی

کوئٹہ(آن لائن) مادری زبانوں کو سرکاری طو ر پر نصاب اور دفتری زبان قرار دے کر ان کی ترویج وترقی کے لئے عملاً اقدامات اٹھانے ہوں گے مادری زبانوں کو صرف نظر کر کے ہم دوسروں کے آج تک محتاج اور غلامانہ طرز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پشتو زبان کے ادیب، شاعر، لکھاری، دانشوروں نے پشتو زبان کیلئے جو جدوجہد  کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہاراے این پی ضلع کوئٹہ کےصدر ملک ابراہیم کاسی، جنرل سیکرٹری عصمت اللہ بازئی، صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان سابق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمیل گلستان، حاجی آصف کاکڑ، پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین انجینئر شہباز ایسوٹ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر سید خلیل آغااور حبیب ننگیال نے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ ترقی کا راز مادری زبانوں سے علم کے حصول میں مضمر ہےاور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں جتنی اقوام نے ترقی وخوشحالی کی منازل طے کیں  مقررین نے کہا کہ اس حوالے سے ملک میں سرکاری سطح پر گزشتہ69 سالوں کے دوران مادری زبانوں کی اہمیت وافادیت پرخاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ۔پشتو زبان کو زندہ وجاوید رکھنے کیلئے ہمارے شاعروں، ادیبوں لکھاریوں کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔
تازہ ترین