• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں‘جمعیت س

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام(س) ضلع کوئٹہ کے امیر و صوبائی نائب امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی، مولانا نذیراحمد لہڑی، مولانا مبارک شاہ، حافظ در محمد اخوندزادہ، مولانا غلام محمد خوشاب، ملک نادر خان، ڈاکٹر عبدالستار، نظام الدین اچکزئی، اشرف خان کاکڑ و دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ مدارس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حالانکہ کسی مدرسے کا دہشت گردی کے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی دنیا بھر کا مسئلہ ہے لیکن کسی ملک نے دینی مدارس کو بندکیا اور نہ ہی کسی مدرسے کو موردالزام ٹھہرایا بلکہ وہ دینی مدارس کو اپنے ملک اور عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اس کا نزلہ دینی مدارس پر گرایا جاتا ہے۔ درایں اثناء جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا نجم الدین درویش نے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شاہ عبدالعزیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض جماعتوں نے اپنے نظریات سے ہٹ کر اقتدار کو اپنا مقصد بنا لیا ہے حالانکہ اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن نظریات ایک مقصد کا نام ہے۔
تازہ ترین