• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصاب اور نظام تعلیم ملکی نظریئے کے تابع ہونا چاہئے‘جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی، جنرل سیکرٹری فضل الرحمان رحمانی، حافظ سید نور، عبدالحفیظ عمرانی، خیراللہ شاہ، نذیراحمد، حافظ عبدالمناف، عتیق اللہ، زبیراحمد محمد حسنی و دیگر نے کہا ہے کہ نصاب اور نظام تعلیم ملک کے نظریئے کے تابع ہونا چاہئے جس عظیم مقصد کے حصول کے لئے وطن عزیز بنایا گیا تھا اس سے ہٹ کر نصاب تعلیم بنانا ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے آج امریکی استعماری قوتیں اسلام اور ملک کے خلاف مختلف حربے استعمال کررہی ہیں اور ملک کو سیکولر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ایک نظریئے کی بنیاد پر آزاد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال گزر گئے لیکن حکمران وطن عزیز کو یکساں نصاب تعلیم و یکساں نظام نہ دے سکے۔
تازہ ترین