• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے ایک ملزم کو 25، دوسرے کو 5 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو 25 سال قید جبکہ دوسرے کو 5 سال قید اور مجمو عی طور پر 5 لا کھ روپے جر ما نے کی سز ا کا حکم سنا دیا ۔عدالتی ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ شیخ دا جلیل کے ملزمان ظل حسنین اور محمو د حسن پر الز ا م تھا کہ انہو ں نے اپنے دو ساتھیو ں کے ساتھ مل کر 16 ستمبر 2014 کو پلاٹ کے تنازع پر حسن شا ہ نا می شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔تھا نہ ترکھا ن والا پولیس نے مقدمہ در ج کیا تھا ۔ایڈیشنل سیشن جج عارف خا ن نیا ز ی نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم ظل حسنین کو 25 سال قید جبکہ محمو د حسن کو 5 سال قید بامشقت کی سز اکا حکم سنا یا ۔دونوں ملزمان کو 5 لا کھ روپے جرما نے کی سز ا کا حکم بھی سنا یا گیا جر ما نے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جا ئے گی ۔
تازہ ترین