سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ کے نواحی علاقہ دھےرا سندھا کی یونین کونسل کے علاقوں دھیرا سندھا خورد ، دھیرا سندا کلاں ، چھاونی سلہریاں ، لکھن پور اور دیگر علاقوں میں سیوریج کا نظام بری طرح تباہ ہو چکا ہے ۔ سیوریج کا نظام عرصہ دراز سے خراب ہونے کے سبب لوگوں کو سخت اذیت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ گٹروں کا بدبو دار پانی نالیوں کے ذریعے باہر سڑک پر پہنچنے کے بعد لوگوں کے گھروں میں منتقل ہو رہا ہے جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے رہے۔