• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمائدین داسو کا مشیر وزیر اعلیٰ اور ایم پی اے کے خلاف احتجاج

ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی ) تحصیل داسو کے عمائدین نے  وزیر اعلیٰ کے مشیر عبدالحق اور ایم پی اے عبدالستار خان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ لوئر کوہستان اور اپر کوہستان کے نام پر کوہستان کے سادہ لوح عوام کو ذاتی مفادات کیلئے آپس میں دست و گریباں کروانے کی سازش کی جارہی ہے ۔اسمبلی کے باہر داسوکی بجائے دیگر علاقوں پٹن کندیاں کے لوگوں کو لاکر احتجاج کا ڈرامہ رچایا گیا اور آج جو لوگ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرینگے ان کا تعلق بھی تحصیل داسو سے نہیں ہے اور نہ ہی یہ قومی جرگہ ہے بلکہ ایم پی اے اور مشیر کی ذاتی پسند کے لوگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار داسو سے تعلق رکھنے والے سابق تحصیل ناظم ملک نورولی شاہ پرنس، فضل حق ‘ناظم غلام سعید‘ حاجی عالم زیب ‘قاسم خان کوہستان ، عبدالمالک لالہ‘ قادر خان ، لعل بادشاہ و دیگر درجنوں افراد نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے  کیا۔ عمائدین داسو نے کہا کہ ہمارے منتخب عوامی نمائندے قوموں میں غلط فہمیاں پیدا کر کے قوموں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں اور ضلع کے نام پر خون خرابہ کا خدشہ ہے اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو قومی جرگہ کانام دیکر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کروارہے ہیں ۔مفاد پرست ٹولہ لوگوں کو ورغلا کر حالات خراب کرنے پر تلا ہوا ہے ۔ہم تحصیل داسو کے عوام بارہ اقوام پر مشتمل ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزراء مشتاق احمد غنی ، قلندر لودھی ، اکبر ایوب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپر اور لوئر ضلع کی بجائے مشرق و مغرب ضلع کا قیام عمل میں لائیں ۔
تازہ ترین