• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ میں جرگہ کے دوران فائرنگ ،2جواں سال بھائی جاں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ پائوکی میں جرگہ کے دوران رشتہ داروں کی فائرنگ سے 2جوان سال بھائی جاں بحق ہوگئے ، پولیس نے اطلاع  پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جن میں مقتولین کا ماموں بھی شامل ہے۔ منگل کے روز تھانہ  پشتہ خرہ کی حدود پائوکی میں دو فریقین کے مابین اراضی تنازعہ کے حل کیلئے علاقہ مشران کی سربراہی میں حاجی زبیر کے حجرہ میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس کے دوران مخالفین نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 2بھائی عمران اور عمر فاروق پسران اسماعیل ساکنان سربند متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مقتولین کی عمریں 25 اور 28سال کے درمیان   ہیں ۔جن کا اپنے ماموں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رنگ روڈ پر واقع 2 جریب  اراضی پر کچھ عرصہ سے تنازعہ شروع ہوا تھا ، پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع  پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان جہانگیر ولد عمر خان ساکن سفید ڈھیری، ذمرود خان ولد برہان ساکن سربند، محمد یوسف ولد طہماش، ہارون ولد محمد اقبال اور محمد رفیق ولد جہانگیر ساکنان پائوکی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا  ، پولیس کے مطابق نعشوں  کوپوسٹ مارٹم  کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا گیاہے تاہم آخری اطلاعات تک ایف آئی آر  درج نہ ہوسکی۔
تازہ ترین