• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنگی کچہری حملے، سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری مثالی ہے،گورنر / وزیر اعلیٰ

 پشاور ( نیوز ڈیسک)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑا ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ، آفتاب شیرپاؤ،حیدر خان ہوتی، عبدالجلیل جا ن ،  مشتاق احمد خان ،ہمایوں خان، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور سیاسی ، سماجی  رہنماؤں و دیگر نے ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خودکش دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےشہید سیکورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیاہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے جنہیں ہمیشہ یاد رکھے جائیگا، ملک دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، انہوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ، انہوں نے شہیداہلکاروں کےدرجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے،انہوںنے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔
تازہ ترین