• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے‘ غلام علی

پشاور(نمائند خصوصی) محکمہ انسانی حقوق پشاور ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر ہیومن رائٹس غلام علی ٹوکیو جاپان میں بونائٹیڈ ایشیا اینڈ فارایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام جرائم کی روک تھام ، جرائم کے خاتمے اور کم عمر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں ہونے والے پانچ ہفتوں کے کورس میں شرکت کے بعد ٹوکیو سے وطن واپس پہنچ گئے کورس میں چالیس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ہیومن رائٹس پشاور کے ریجنل ڈائریکٹر غلام علی کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کی گئی۔ ٹوکیو سے پشاور پہنچنے کے بعد ریجنل ڈائریکٹر ہیومن رائٹس غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نفرت تشدد اور تباہی و بربادی کو فروغ ملتا ہے جبکہ انسانی حقوق کے تحفظ سے امن محبت و بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے انسانی حقوق کی پاسداری ہر شخص کی قومی ذمہ داری ہے ہیومن رائٹس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے انسانی حقوق کے تحفظ مظلوموں کی داد رسی ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہونے والے متاثرین کی قانونی و مالی معاونت اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ہزاروں شکایات کا ازالہ کر دیا گیا جبکہ ہزاروں شکایات پر کارروائی جاری ہے ملک کے تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق فراہم کرنا ہیومن رائٹس کا مشن ہے۔
تازہ ترین