• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ملازمین کا اپ گریڈیشن کیلئے مرحلہ وارتحریک کا اعلان

پشاور(سٹی رپورٹر) صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین نے اپ گریڈیشن کیلئے مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں یکم مارچ کو لوکل کونسل بورڈ دفتر کے سامنے سہ روزہ احتجاجی کیمپ قائم کیا جائیگا جبکہ دوسرے مرحلے میں 9 مارچ کو صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین مکمل ہڑتال کرینگے ۔ یہ اعلان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے صوبائی صدر ریاض خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان ‘ صدر مشتاق مسیح ‘ جنرل سیکرٹری حاجی روشنی خان ‘ محمد بلال ‘ میونسپل ورکرز یونین ٹی ایم اے چارسدہ کے صدر انعام اللہ خان ‘ نائب صدر جاوید خان ‘ جنرل سیکرٹری عمر زیب خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ ایک سال سے ہم بلدیاتی ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 7 جون کو وزیر بلدیات عنایت اللہ نے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا تھا لیکن نو ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود لوکل کونسل بورڈ کے افسران نے بلدیاتی ملازمین کو اپ گریڈ نہیں کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انہیں اپ گریڈ نہ کیا گیا تو ان کا احتجاج جاری رہیگا ۔ 
تازہ ترین