• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم حکام تاجروں کو بے جا تنگ کرنا بند کردیں ‘ ملک مہر الہٰی

پشاور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پشاور کے صدر حاجی ملک مہر الہٰی نے کہا ہے کہ کسٹم حکام مقامی تاجروں کو بے جا تنگ کرنا بند کریں ‘پشاور کے اکثر مقامات لاہوری ‘ نشتر آباد ‘ جناح پارک ‘ جی ٹی روڈ پر تاجروں کے قانونی طور پر امپورٹڈ مال کو پکڑ کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے حالانکہ پشاور کے تاجر پہلے ہی سے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں اور آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے افغانستان بارڈر بھی سیل ہے تو پھر یہ کس بنیاد پر تاجروں کو ہراساں کر کے انہیں پریشان کر رہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا  کہ بارڈر بند ہونے کے باوجود بھی اگر کوئی مال یہاں آتا ہے تو وہ بھی کسٹم حکام کی مرضی سے ہی آتا ہے بصورت دیگر ایسا ہو نہیں سکتا کہ پشاور میں سمگلنگ کا مال آجائے جس سے پشاور میں کرپشن بڑھ رہی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ کسٹم حکام تاجروں کا قانونی مال پکڑ لیتے ہیں اور اگر ایک رات بھی وہ مال چاہے جو کچھ ہو وہ پھر تاجروں کو اصلی حالت میں نہیں ملتا یا تبدیل ہوتا ہے یا پھر ٹوٹا ہوتا ہے اس لئے تاجروں کو چار و نچار کسٹم عملہ کی مٹھی گرم کر کے اپنا قانونی مال بھی چھڑانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کلکٹر کسٹم سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو بے جا تنگ کرنا بند کیا جائے بصورت دیگر پشاور میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہوا تو اس کی ذمہ داری کسٹم حکام پر عائد ہوگی ۔ 
تازہ ترین