• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کو منظم کرنے کیلئے ڈسپلن کی پابندی ضروری ہے‘ احمد زادہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر و رکن سنٹرل کمیٹی حاجی احمد زادہ خان پراونشل کمیٹی کے رکن انجینئر عمر فاروق خان، مسلم لیگ ضلع پشاور کے صدر عبدالستار خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمدایاز نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ کی کامیابی کے لئے مسلم لیگ میں اختلافات و گروپ بندیوں کا خاتمہ اور پارٹی ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ پارٹی کے تنظیمی امور کے سلسلے میں صوبے کی تنظیم، ضلعی تنظیموں اور وفاقی تنظیموں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے جبکہ صوبائی تنظیم ضلعی تنظیموں اور مقامی تنظیموں و نظر انداز کرنے سے اختلافات اور گروپ بندیوں کو فروغ ملتا ہے مسلم لیگ کے عہدیداروں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی مسلم لیگ کے لئے زیر قاتل ہے لہٰذا مسلم لیگ کو اختلافات گروپ بندیوں اور انتشار سے بچانے کے لئے مسلم لیگ کے اندر ڈسپلن کو ہر صورت میں یقینی بنانے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو شو کاز نوٹس جاری کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ کے عہدیداروں نے کہا کہ پرویز مشرف آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور مشکل وقت میں بہادری سے مسلم لیگ اور میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دینے والے مسلم لیگ کے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جبکہ مسلم لیگ کے ایسے وفادار و مخلص کارکنوں کی جدوجہد ہی سے میاں محمد نواز شریف کو ملک کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا لہٰذا ایسے کارکنوں کو نظر انداز کرنے کی بجائے ان کو مقام دیا جائے گا۔
تازہ ترین