• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورال چوک انٹر چینج کو ا یئر پورٹ جانےکیلئے ٹر یفک کیلئے کھولنے کی ہدایت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) وزیر اعظم آفس نے سی ڈی اے انتظا میہ کو ہدایت کی ہے کہ یکم مارچ کو شروع ہونے والی ای سی او سر براہ کانفرنس سے قبل کورال چوک انٹر چینج کو ایکسپریس وے سے ا یئر پورٹ جانےکیلئے تیار کر کے ٹر یفک کیلئے کھول د یا جا ئے۔ ذرائع نے بتا یا کہ سی ڈی اے اب دن رات کام کر رہا ہے اور 28 فروری کو اس کے پل کو ٹریفک کیلئے کھول د یا جا ئے گا۔ پراجیکٹ ڈ ائریکٹر ممتاز حسین تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہیں وی آئی پی روٹ کیلئے اسے لین مارکنگ ، سائن بورڈز اور لائٹس سمیت ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ انٹر چینج کی لینڈ سکیپنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈ ائریکٹر ایم پی او عمر صغیر کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ کو رال چوک سے لے کر شاہراہ دستور تک ایکسپریس وے کو دو نوں جانب سے جو سولہ کلو میٹر بنتی ہے کی کارپیٹنگ کی جا ئے ۔ کارپیٹنگ کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے۔ سی ڈی اے کے چیئرمین شیخ انصر عزیز نے شعبہ ایم پی او کو متحرک کرکے شہر کی شا ہراہوں کی کارپیٹنگ کیلئے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ ایم پی او نے اب تک وزیر اعظم ہائوس، پی بلاک، کیوبلاک ، آر بلاک اور ایس بلاک ، شا ہراہ دستور اور ڈپلو میٹک اینکلیو کی کارپیٹنگ مکمل کی ہے۔ جناح کنونشن سنٹر کی تزین و آرائش اور صفائی کا کام بھی جاری ہے۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظا مات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین