• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری کے سکیورٹی انتظامات بہتربنائے جائیں ، سپیشل برانچ کی رپورٹ

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری راولپنڈی کے سکیورٹی انتظامات کو بہتربنایاجائے  ، سپیشل برانچ نے  ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو سکیورٹی آڈٹ کی رپورٹ بھجوادی ،ذرائع کے مطابق  سپیشل برانچ  نے سکیورٹی آڈٹ میں  ضلع کچہری راولپنڈی کی حفاظت کے لئے اضافی نفری تعینات کرنے،غیرضروری راستوں کوبندکرنے،لوڈشیڈنگ کے دوران روشنی کے متبادل انتظام،واک تھروگیٹس کی تنصیب،سی سی ٹی وی کیمروں میں اضافے ،خراب کیمروں کی درستی،گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے  باٹم ویوآئینے کے استعمال،پارکنگ کی صورت حال بہتربنانے ،مین انٹری گیٹ پروینٹج  پوائنٹ  بنانے،وکلاکو پولیس اہلکاروں سے تعاون کرنےکی تجاویزدے دیں۔ذرائع کے مطابق چارسدہ ضلع کچہری میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد سپیشل برانچ کے ذریعے راولپنڈی ضلع کچہری کا  ایک بارپھرسکیورٹی آڈٹ کرایاگیا ہے جس میں  نشاندہی کی گئی ہے کہ  ڈسٹرکٹ کورٹس کچہری راولپنڈی پرانی کچہری،نیوجوڈیشل کمپلیکس اوردہشت گردی کورٹس پرمشتمل ہے جہاں تین شفٹوں میں  سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جاتی ہےپرانی کچہری میں 11داخلی وخارجی چھوٹے بڑے گیٹ ہیں۔مین جہلم روڈ پرواقع داخلی گیٹ  پر2واک تھروگیٹ  نصب ہیں جواکثرخراب رہتے ہیں۔گیٹ پریہاں تعینات سٹاف کاکہناہے کہ وکلاء اپنی اورگاڑیوں کی تلاشی نہیں لینے دیتے اورنہ ہی واک تھروگیٹ سے گذرتے ہیں،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس گیٹ سے اکاؤنٹس آفس کاعملہ اورعام لوگ گذرتے ہیں  یہاں واک تھروگیٹ اورنفری لگائی جائےباقی گیٹوں پربھی انتظامات بہتربنانے کی سفارشات کی گئی ہیں ،آڈٹ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ  پرانی ضلع کچہری میں ایک انسپکٹر،2سب انسپکٹر،3اے ایس آئیز،2ہیڈکانسٹیبلز،37کانسٹیبلز،4لیڈی کانسٹیبلز،اورسپیشل برانچ کے 2اہلکارتعینات ہیں ملازمین کی تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں یہاں 63کانسٹیبلوں کی منظوری ہے لیکن اس وقت 36ڈیوٹی کررہے ہیں موجودہ حالات کے تناظرمیں پولیس نفری میں اضافہ کیاجانا ضروری ہے۔ انٹری گیٹس پروکلااپنی اوراپنی گاڑیوں کی تلاشی نہیں لینے دیتے جس کافائدہ   شرپسندبھیس بدل کراٹھاسکتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ  وکلا اوران کے ہمراہ آنے والے افراد کی  چیکنگ کی جائے،رات کے اوقات میں روشنی  کے معقول انتظامات کئے جائیں خراب وال تھروگیٹس کی مرمت کی جائے، رات کے اوقات میں کچہری کے تمام گیٹس بندکرائے جائیں،ضلع کچہری میں 19سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن میں سے 11درست کام کررہے ہیںجب کہ 8کیمرے خراب ہیں،ضلع کچہری میں کم وبیش 60کیمرے لگانے کی سفارش کی گئی ہے،پرانی کچہری کے بخشی  خانہ  میں حوالاتیوں سے ملاقات کرنے والوں پرنظررکھنے کی سفارش کی گئی ہے چارمقامات پرچھت ڈیوٹی لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے دہشت گردی کورٹس کی بیرونی دیوارکواونچاکرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ یہاں سی سی ٹی وی کیمروں مین اضافہ کرنے  اورمین گیٹ پرزگ زیگ بیرئیرلگانے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ نیوجوڈیشل کمپلیکس میں انٹری گیٹ پروکلااوران کے منشیوں کوواک تھروگیٹس سے گذرنے اوران کی چیکنگ کرنے کی بھی سفارش کی گئی  رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں 35سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں جنہیں فوری طورپرٹھیک کرایاجائے پولیس نفری میں اضافہ کیاجائے اورچھت پربھی ڈیوٹی لگائی جائے ، ضلع کچہری کے تمام گیٹس کے سامنے بیرئیرلگانے کی بھی سفارش کی گئی ،رپورٹ میں اس بات پزوردیاگیاہے کہ وکلاکوپولیس سے تعاون کرنے کے لئے  کہاجائے تاکہ انتظامات کوبہتربنایاجاسکے۔
تازہ ترین