• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کے ریجن بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کے احکامات

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے موجود ہ ملکی حالات کے پیش نظر عوام  کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریجن بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کے احکامات  جاری کردیئے۔آرپی او نے  ریجنل آفس میں  سکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے منگل کومٹینگ  کی ،سی پی او  راولپنڈی اور متعلقہ ڈی پی اوز نے اپنے اپنے ضلع میں کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر  بریفنگ دی ۔جس پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اہم مقامات ، اہم شخصیات ، تعلیمی اداروں ، مساجد ، امام بارگاہوں و دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں ، پبلک مقامات ، نجی و سرکاری عمارتوں ، پولیس دفاتر ، بس سٹینڈز ، مزارات ، ہسپتالوں نجی و سرکاری اداروں سمیت اہم تنصیبات کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔راولپنڈی کی انٹر پراونشل چیک پوسٹوں اور انٹر ی ایگزٹ پوسٹوں پر تعینات عملے کو بذریعہ ایس ڈی پی اوزچیک کروا کر فوراً رپورٹ پیش کی جائے ۔ ان چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو ریفریشر کورسز کروائے جائیں۔
تازہ ترین