• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاٹیوں نےاراضی فروخت کیلئے 12لاکھ روپے مرلہ قیمت کا تعین مسترد کردیا

راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹر سے)خیابان محمد علی جناح کے الاٹیوں نے بورڈ آف ریونیو کی طرف سے اراضی جی ایچ کیو کو فروحت کرنے کیلئے 12لاکھ روپے مرلہ قیمت کا تعین مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو معاوضہ ان کے ساتھ مذاکرات میں طے ہوا تھاوہ نہ ملا تو قانونی چارہ جوئی کریں گے۔اس بات کا اظہار ڈاکٹر احسان الحق،کرنل طارق کمال،سلطان شہزاد،بیگم روشن آراء ،اکرام الحق،اشفاق احمد خان اور دیگر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اراضی ہم نے نیلامی میں 1992سے 1998تک خریدی تھی۔عدالتی فیصلوں میں بھی ہمارا موقف درست قرار دیا گیا۔اس کے باوجود حساس اداروں کے نمائندوں نے رابطہ کرکے مذاکرات کئے اور تین کروڑ روپے کنال قیمت طے کی تھی۔حالانکہ اس کی مارکیٹ ویلیو پانچ کروڑ روپے کنال ہے۔اس کے باوجود ہم نے تین کروڑ روپے پر اتفاق کیا تھا۔لیکن اس سے کم قیمت قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر ہمیں گھروں کی تعمیر سے روکا گیا ہے۔ دو دہائیاں ہوچکی ہیں ہم دربدر ہورہے ہیں۔سیکورٹی کا معاملہ ہے تو ہم خود حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ہمیں تعمیرات کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ محکمہ ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ پنجاب کی اے این ایف ہیڈ کوارٹرراولپنڈی کے پاس واقع92کنال اراضی جو نیلام کردی گئی تھی۔اب دوبارہ جی ایچ کیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔جس کیلئے بورڈ آف ریونیو پنجاب نےزمین کی قیمت کا 12لاکھ روپے مرلہ تعین کیا ہے۔جوبچ جانے والے22 الاٹیوں نے مسترد کردیا ہے۔
تازہ ترین