• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے پیر کے روز راولپنڈی سے پکڑے جانے والے ملزم ستار خان کو دس یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، سی ٹی ڈی نے مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ستار خان کو حراست میں لیکر بڑے پیمانے پر بارودی مواد، سیفٹی فیوز، تاریں اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کی تھیں گزشتہ روز ملزم کو انتہائی کڑے پہرے میں عدالت پیش کرتے ہوئے تفتیشی نے استدعا کی کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور عزائم بارے تفتیش کرنا ہے جس پر عدالت ملزم کو تین مارچ تک پولیس کے حوالے کر دیا، دریں اثنا عدالت نے تھانہ واہ کینٹ میں درج ہونے والے 2010کے مقدمہ میں گرفتار اغوا برائے تاوان کے ملزم تنویر خان عرف کالو کو شناخت پریڈ کے بعد چھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسی طرح تھانہ کہوٹہ میں گزشتہ سال 23اگست کو درج ہونے والے ڈکیتی اور دہشت گردی کے مقدمہ میں پکڑے جانے والے ملزم محمد ثقلین عرف گورو کو سات روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 28فروری کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تازہ ترین